• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہلیری اوباما اور بل کلنٹن سے بھی اچھی صدر بنیں گی، مشیل

Hillary Will Be A Better President Than Obama And Bill Mishal
ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ صدر منتخب ہوئے تو شامی تارکین وطن افراد کو پناہ دینے کا پروگرام بند کردیں گے ، جبکہ ہلیری کی شان میں قصیدے پڑھنے والی مشیل اوباما کا کہنا ہے کہ ہلیری براک اوبامااوربل کلنٹن سےبھی بہترصدر ثابت ہوں گی۔

ریاست اوہائیو میں انتخابی ریلی سے خطاب میں ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بحیثیت صدر وہ امریکی عوام کی زندگیوں کو خطرات سے دوچار نہیں ہونے دیں گے اور دہشت گردی کا شکار ممالک سے لوگوں کے امریکا امیگریشن کا پروگرام معطل کردیں گے ۔

ادھر امریکی خاتون اول مشیل اوباما نے ریاست شمالی کیرولائنا میں پہلی بار ہلیری کلنٹن کے ساتھ انتخابی میں شرکت کی ۔ مشیل اوباما نے ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ارلی ووٹنگ کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں ۔

انہوں نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ دھاندلی کا اس لیے شور مچارہے ہیں کہ وہ چاہتے ہیں ووٹرز گھروں سے نہ نکلیں ۔ان کاکہناتھاکہ ہلیری ۔۔براک اوبامااوربل کلنٹن سےبھی بہترصدرثابت ہوں گی۔

لاس اینجلس میں ایک شخص نے ہالی وڈ کے ۔ واک آف فیم۔ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا ستارہ ہتھوڑے مار کر ٹکڑے ٹکڑے کر نے والے شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
تازہ ترین