• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی 2 روپے 77 پیسے فی یونٹ سستی ،اطلاق کراچی پر نہیں ہوگا

Electricity Cost Becomes 2 Rs 77 Per Unit Low Not Apply On Karachi
نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 2روپے 77پیسے فی یونٹ کمی کی منظوری دی ہے تاہم کے الیکٹرک اور300 سے کم یونٹ استعمال کرنے والے صارفین پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے دائردرخواست کے مطابق فرنس آئل سستا ہونے کے باعث ستمبرکے مہینے کے لئے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 77 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

درخواست میں  کہا گیا ہے کہ ستمبرمیں مجموعی طورپر10ارب یونٹس تقسیم کارکمپنیوں کو فروخت کئے گئے جس میں سے پن بجلی سے 41 فیصد بجلی پیدا کی گئی، فرنس آئل سے 26 فیصد اورگیس سے 22 فیصد بجلی پیدا ہوئی۔  اس طرح بجلی کی کل پیداوارپرفیول لاگت 36 ارب 80 کروڑروپے رہی۔

ستمبرکے لئے ریفرنس فیول لاگت 6 روپے 43 پیسے فی یونٹ مقررتھی جبکہ اصل فیول لاگت 3 روپے67 پیسے فی یونٹ رہی۔ 

نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی نے ستمبرکے مہینے کے لئے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 77 پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے تاہم اس فیصلے کا اطلاق کے الیکٹرک اورماہانہ 300 یونٹ سے کم بجلی استعمال کرنے والے صارفین پرنہیں ہوگا۔
تازہ ترین