• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاس اینجلس: سالانہ انٹرنیشنل آٹو شو کا میلہ سج گیا

Los Angeles Set Up The Annual International Festival Auto Show
امریکی شہر لاس اینجلس کے کنونشن سینٹرمیں 109ویں سالہ لاس اینجلس آٹو شو کا میلہ سج گیا ہے، جس میںمختلف کمپنیوں کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

ہرسال کی طرح اس سال بھی ایل اے آٹوشو میں دنیا بھر سے بے شمارگاڑی ساز کمپنیاں سیکڑوں شاندار اور پرتعیش گاڑیوں کے ماڈلز کیساتھ شرکت کررہی ہیں جو اپنی سابقہ گاڑیوں کو نئی جدت کیساتھ متعارف کروانے کے علاوہ نئی گاڑیوں کے30سے زائد ماڈلز بھی نمائش کیلئے پیش کررہی ہیں۔

آج سے شروع ہونیوالایہ موٹر شواگلے کئی روز تک اپنی رعنائیاں بکھیر کر 27نومبر کو اختتام پذیر ہوگاجس میں اسٹریٹ کاروںسے لیکر لگژری گاڑیوں، تصوارتی کاریں، بغیرڈرائیور اور اسپورٹس کاروں کے بھی کئی ماڈلز موجود ہیں۔

8لاکھ70ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر پھیلے نمائشی ہالز میں منعقد ہونے والے اس آٹو شو میں رواں برس بھی9لاکھ سے زائد افراد کی شرکت کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
تازہ ترین