• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا دن آج منایا جائے گا

World Violence Against Woman Day Will Be Observed Today
پاکستان سمیت دنیا بھر میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کا عالمی دن آج منایا جائے گا۔ اس دن کو منانے کا آغاز اقوام متحدہ کے زیر اہتمام جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کی منظوری کے بعد 1999ء میں ہوا تھا۔

جس کا مقصد خواتین پر گھریلو و جسمانی تشدد اور ان کے مسائل کے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔ اس دن کے حوالے سے دنیا بھر میں خواتین حقوق کیلئے سرگرم سماجی تنظیموں کے زیر اہتمام مذاکرے، سیمینارز، واک اور مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

جن میں خواتین پر تشدد کے خاتمے کے عزم کا اعادہ اور اس کے اگلی نسل پر مرتب ہونے والے بھیانک اثرات سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔ واضح رہے کہ دنیا بھر میں ہر سال 25نومبر کو خواتین پر تشدد کے خاتمے کی روک تھام کے لیے اقدامات کا عزم کیا جاتا ہے۔
تازہ ترین