• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ آسٹریلیا کیلئے پاکستان ٹیم برسبین پہنچ گئی

Pakistan Team Arrived In Brisbane For Australia Tour
پاکستان کرکٹ ٹیم ایک مکمل سیریز کھیلنے کے لیے نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا پہنچ گئی ہے۔ کپتان مصباح الحق بھی 4دسمبر کو وہاں ٹیم جوائن کر لیں گے۔

ٹیم پاکستان کا ایک بھیانک دورہ نیوزی لینڈ تمام ہوا، جہاں 2ٹیسٹ ہوئے اور دونوں میں پاکستان کو شکست ہوئی۔ لیکن رات گئی بات گئی۔ اب گرین کیپس کا امتحان ہے کینگروز کے دیس میں ہوگا۔

قومی ٹیم نیوزی لینڈ سے آسٹریلیا پہنچ گئی ہے، جہاں ہوم ٹیم کے ساتھ 3ٹیسٹ پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا آغاز 15دسمبر کو برسبین میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ سے ہوگا۔

اس کے بعد 5ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔ گرین کیپس سیریز کی تیاری آج سے کیرنز میں شروع کریں گے۔ ٹیسٹ سیریز سے پہلے ایک 3روزہ ٹور میچ بھی کھیلا جائے گا۔

کپتان مصباح الحق جو اپنے سسر کے انتقال کی وجہ سے نیوزی لینڈ سے وطن لوٹ آئے تھے۔ وہ 4دسمبر کو آسٹریلیا میں ٹیم جوائن کرلیں گے۔
تازہ ترین