• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Pcb Management Takes Notice Of Amirs Statement
پاکستان کرکٹ ٹیم کی مینجمنٹ فاسٹ بولر محمد عامر کے بیان پر ناراض ہوگئی، کیچز چھوڑنے پر اپنے کھلاڑیوں کوتنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے، مینجمنٹ نے عامر کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔

فاسٹ بولر محمد عامر کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا توعامر نےدورہ نیوزی لینڈ کے دوران اپنے ہی کھلاڑیوں پرکیچ ڈراپ کرنے کا سوال اٹھا دیا۔

محمد عامر نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ان کی گیند پر کیچز نہ چھوڑے جاتے تو کارکردگی اچھی ہوتی، ڈراپ کیچز کی وجہ سے وہ زیادہ وکٹیں نہ لے سکے،لیکن محمد عامر کا یہ بیان ٹیم مینجمنٹ کو برا لگ گیا۔

ٹیم میٹنگ میں مینجمنٹ نے عامر کے اس بیان کا نوٹس لے لیا،مینجمنٹ کا موقف ہے کہ کیچ چھوڑنے پر اپنے ہی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنانا درست نہیں، ٹیم مینجمنٹ نے محمد عامر کو مستقبل میں محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔
تازہ ترین