• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل نے غزہ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی یا نہیں؟

فائل فوٹو
فائل فوٹو

غزہ جنگ میں امریکی ہتھیاروں کے استعمال سے امریکی یا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے معاملے پر رپورٹ آج امریکی کانگریس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کی جانب سے تنقیدی رپورٹ آج کانگریس میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

رپورٹ میں تعین ہوگا کہ اسرائیل نے جنگ میں بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی کی یا نہیں، رپورٹ میں اسرائیل کے طرز عمل پر سخت تنقید کیے جانے کی توقع ہے۔

امریکی صدر جوبائیڈن نے محکمہ خارجہ کو 8 مئی تک رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار 500 سے زائد ہوچکی ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ سلوک کی کئی تصاویر اور ویڈیوز پہلے ہی سامنے آچکی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید