• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Uk Tops List Of Most Traffic Congested Eu Cities
برطانیہ سب سے زیادہ ٹریفک والے یورپی شہروں میں سرفہرست ہے۔ ڈیٹا کمپنی’ انرکس‘ نے 123شہروں میں ہر روڈ کی مانیٹرنگ کی جن میں لندن، کارڈف، ہمبرگ اور پیرس شامل ہیں۔

مانیٹرنگ کے مطابق برطانوی شہروں میں20300نام نہاد ٹریفک ہاٹ سپائس ہیں اور اس طرح یہ تعداد جرمنی اور فرانس سے دگنی ہے۔

حکومت نے حال ہی میں وعدہ کیا ہے کہ وہ سڑکوں پر کنجسشن کو ہدف بنانے کے لیے ایک ارب30کروڑ پونڈ کی اضافی رقم خرچ کرے گی۔

انرکس کے مطابق کوئی سڑک اس وقت ہاٹ سپاٹ کہلاتی ہے جبکہ جشن سے دو فٹ تک رفتار میں 65فیصد کمی ہوتی ہے۔

ٹرانسپورٹ سیکرٹری کرس گریلنگ نے کہا ہے کہ حکومت سڑکوں کی حالت بہتر بنانے کیلئے ریکارڈ رقم صرف کررہی ہے۔

حکومت کی سکیم ہے کہ کنجنشن سے نجات دلائی جائے اور سڑکوں کو ترقی دے کر سفر کرنے کے زیادہ قابل بنایا جائے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں۔
تازہ ترین