• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Four Pacts Signed Between India And Qatar
بھارتی دارالحکومت دہلی میں بھارت اورقطر کے وزرائے اعظم کے درمیان ملاقات میں ای ویزا، سائبر سیکیورٹی اور نیشنل پورٹ مینجمنٹ سمیت چارمعاہدوں پردستخط ہوئے۔

قطر کے وزیراعظم شیخ عبداللہ بن نصیر بن خلیفہ التھانی آج بھارت پہنچے ہیں جہاں نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے قطری ہم منصب سے وفود کی سطح پر ملاقات کی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی پر زوردیا اور مختلف شعبوں میں تعاو ن بڑھانے پر بات چیت کی۔

قطری وزیراعظم نے بھارت کو قطر میں انفراسٹرکچر اور سرمایا کاری کی دعوت دی، دونوں رہنمائوں کے درمیان دفاعی، سیکیورٹی شعبوں، منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت سےنمٹنے سے متعلق تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
تازہ ترین