• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ڈئیر زندگی ‘52اعشاریہ5کروڑ کا بزنس کرنے میں کامیاب

Dear Zindagi Box Office Shah Rukh Khan Alia Bhatt Film Surpasses English Vinglishs Lifetime Collection
بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور عالیہ بھٹ کی ایک ہفتہ قبل ریلیز ہونے والی فلم ’ڈیئر زندگی‘ نے بھارت میں اب تک 52اعشاریہ5کروڑ کا بزنس کرلیا ہے۔

ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلم بین الاقوامی سطح پر 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کر چکی ہے۔گوری شندے کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 23 نومبر کو 1200 سینما گھروں میں ریلیز کی گئی تھی۔

فلم کی کہانی ایک لڑکی کائرہ کے گرد گھومتی ہے جو پیشے کے اعتبار سے ایک ہدایت کارہ ہیں۔ فلم میں یہ کردار عالیہ بھٹ نبھا رہی ہیں۔

فلم میں شاہ رخ خان ایک ڈاکٹر کا کردار ادا کر رہے ہیں جن کے پاس عالیہ بھٹ علاج کے لئے جاتی ہیں اور یہیں سے کہانی کا آغاز ہوتا ہے۔فلم میں پاکستانی اداکار علی ظفر بھی اداکاری کے جوہر دیکھائیں ہیں۔
تازہ ترین