• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
The National Womens Cricket Team Returns Home
قومی ویمن کرکٹ ٹیم تھائی لینڈ میں ایشیا کپ ٹی 20 کھیلنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی۔

لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پہنچنے پر قومی کرکٹ ٹیم کے پلئیرز نے میڈیا سے گفتگو کرنے سے گریز کیا۔پی سی بی کی جانب سے کوئی آفیشل ائیرپورٹ پر ٹیم کے استقبال کیلئے موجود نہیں تھا۔

قومی ویمن کرکٹ ٹیم ایشیا کپ ٹی 20 میں شرکت کیلئے تھائی لینڈ گئی تھی جہاں اس کا فائنل میچ روائیتی حریف بھارت کے ساتھ ہوا جس میں قومی کرکٹ ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ایشیا کرکٹ کپ ٹی 20 میں پاکستان سمیت بھارت،نیپال،بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں نے حصہ لیا۔
تازہ ترین