• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور:خواتین سمیت3افراد پر تیزاب پھینک دیاگیا

Acid Attack On Three People Including Women In Lahore
لاہورکےعلاقےباغبانپورہ میں نامعلوم افراد نے2خواتین سمیت3افراد پر تیزاب پھینک دیا،متاثرین کو میواسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

پولیس کے مطابق باغبانپورہ کےعلاقےمیں نامعلوم افراد نےشمع بی بی، سرور بی بی اور اقبال نامی شخص پرتیزاب پھینک دیا اور فرار ہو گئے، متاثرین کو فوری طور پر میواسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکا کہ تیزاب کن افراد نےاور کیوں پھینکا، متاثرین کےبیانات لینےکے بعد ہی کچھ واضح ہو سکے گا۔
تازہ ترین