جاپان میں ایک ٹرین میں سانپ کے داخل ہوجانے کی وجہ سے 2700 مسافروں کو تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔
اس حوالے سے دی ایسٹ جاپان ریل روڈ کمپنی کا کہنا تھا کہ ٹوکیو میں اتوار کو شی بویا اسٹیشن میں ایک مسافر نے ٹرین میں سانپ کی موجودگی کی اطلاع ایک ریلوے ملازم کو دی۔
جس پر ٹرین کو کوماگوم اسٹیشن پر ٹرین کو روک کر مسافروں سے خالی کراکر اسٹاف نے ٹرین میں چھپے ہوئے سانپ کی تلاش شروع کی۔
تاہم سانپ نہ ملا جس کے بعد ٹرین کو واپس سروس پر آگیا لیکن مسافروں کو ٹرین سے باہر ہی رکھا گیا، بعدازاں اسے شینا گاوا میں قائم مینٹینس سینٹر لیجایا تاکہ اس کی مکمل تلاشی کی جاسکے۔
تلاشی کے دوران ایک ملازم نے ٹرین کی ایک سیٹ کے نیچے چھپے تقریباً آٹھ انچ لمبے ایک سانپ کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔
پولیس کے مطابق یہ غیر زہریلا جاپانی ریٹ اسنیک تھا جسے اب جنگلی ماحول میں لیجا کر چھوڑا جائیگا۔