• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بدین:محکمہ صحت کے ملازمین کا پولیو مہم کا بائیکاٹ

Badin Health Workers Employee Polio Campaign Boycott
ڈی سی بدین کی جانب سے پولیو ورکرز پرتشدد کے خلاف محکمہ صحت کے ملازمین نے پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا ۔تاہم غلطی کے اعتراف کےبعد مہم دوبارہ شروع کردی گئی۔

محکمہ صحت کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیرو لاشاری کے مقام پر آیا جہاں ڈی سی بدین شوکت جوکھیو نے پولیو ورکر کو تھپڑ مارےجس کے بعد پیرا میڈیکل اسٹاف یونین کی جانب سے پولیو مہم کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔

تاہم انتظامیہ کی جانب سے غلطی مان لینے کے بعد بائیکاٹ ختم کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین