• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی کمپنی کا کارنامہ، ڈرون ایمبولینس کا ڈیزائن تیار

Us Company Achievement Designs Ambulance Drone
سڑکوں پر حادثات کا شکار ہونے والے افراد اور مختلف بیماریوں سے لڑنے والے مریضوں کو اسپتال پہنچانے کیلئے ایمبولینس کو اکثر اوقات ٹریفک جام کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اب امریکی کمپنی نے اس کا توڑ ڈھونڈ نکالا ہے۔ امریکی ریاست ٹیکساس کی ایک کمپنی نے مریضوں کو اسپتال پہنچانے والی ڈرون ایمبولینس کا ڈیزائن تیار کرلیا ہے۔

آرگو ڈیزائن نامی کمپنی کی جانب سے ڈیزائن کی جانے والی اس ڈرون ایمبولینس میں مریض کے اسٹریچر کے علاوہ ایک ٹیکنیشن کے بیٹھنے کی گنجائش موجود ہے، جبکہ اسے اْڑانے کیلئے کسی پائلٹ کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

اس جدید ترین ڈرون ایمبولینس کو ڈیزائن کرنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی یہ صرف ایک تصور ہے، تاہم اس کا حقیقی ماڈل بنانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔
تازہ ترین