• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کی سب سے اونچی ٹیلی اسکوپ تبت میں تعمیرکی جائے گی

World Highest Telescope Will Be Built In The Tibet China
چین نے تبت کے مقام پر دنیا کی سب سے اونچی ٹیلی اسکوپ تعمیر کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔یہ ٹیلی اسکوپ کائنات میں پیدا ہونے والی معمولی آوازوں کا بھی سراغ لگانے کی صلاحیت رکھے گی۔

اونچی ٹیلی اسکوپ کی تنصیب سے بگ بینگ نظریئے کے متعلق مزید انکشافات ممکن ہیں۔ٹیلی اسکوپ کی تعمیر میں 1کروڑ88 لاکھ ڈالر خرچہ آئے گا۔اس ٹیلی اسکوپ کا خفیہ نام ’’نگاری‘‘ رکھا گیا ہے،جب کہ اس کا پہلا حصہ سمندری سطح سے 5250 میٹر کی بلندی پر رکھا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق، یہ 2021 سے کام شروع کردے گی۔
تازہ ترین