• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاداریاں بدلنے والوں کی اسمبلی رکنیت منسوخ کی جائے، ایم کیو ایم پاکستان

Cancel Assembly Membership Of Persons Changing Loyalties Mqm Pakistan
ایم کیو ایم پاکستان نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وفاداریاں تبدیل کرنے والے اراکین اسمبلی کی رکنیت منسوخ کی جائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا اصرار ہے ان کی سیاسی سرگرمیوں پر غیراعلانیہ پابندی برقرار ہے اور کارکنوں کو گرفتار کرکے وفاداری تبدیل کرنے پر مجبور کیا جارہا ہے۔

فاروق ستار نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں اور پاکستان کی سیاست کرنے کے موقف پر قائم ہیں لیکن اس کے باوجود کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں اور انہیں لاپتہ کرنے کا سلسلہ جاری ہے، دُکھ کی بات یہ ہے کہ حراست میں لئے گئے کارکنوں کو عدالت میں بھی پیش نہیں کیا جارہا۔

خواجہ اظہار الحسن نے الیکشن کمیشن سے وفاداریاں تبدیل کرنے والے اراکین اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا مطالبہ کیا، اُن کا کہنا تھا کہ پریس کانفرنس کرنے والے افراد اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیں تاکہ ان کی نشستوں پر دوبارہ الیکشن کرایا جاسکے۔

فاروق ستار نے سینٹرل جیل کراچی میں ایم کیوایم کے کارکن امیرالدین عرف میرو کے انتقال پر بھی افسوس کا اظہار کیا اور حکومت سے واقعے کی تفتیش کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین