• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرک میں کئی روزسےگیس بندش کیخلاف مکینوں کا احتجاج

Protest Against Gas Loadshedding
بنوں کے علاقے کرک میں کئی روزسے گیس بندش کیخلاف مکینوں کا انڈس ہائی وے پراحتجاج جاری ہے، مظاہرے میں خواتین بھی شریک ہیں۔پولیس نےمشتعل افراد پر لاٹھی چارج بھی کیا۔

کرک کے مختلف علاقوں میں کئی روز سے گیس کی بندش کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث خواتین اور مرد سڑکوں پر آگئے جنہوں نے انڈس ہائی وے بلاک کردی گئی ہے۔


مظاہرین کو روکنےکےلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا تو مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراؤ کردیا ۔لاٹھی چارج اور پتھراؤسے دو پولیس اہلکاروں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ تین روز سے بد ترین گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہےجس سے معمولات زندگی بری طرح متاثرہے۔

احتجاج کے باعث انڈس ہائی وے پر ٹریفک جام ہے۔
تازہ ترین