• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Karachi The Alleged Robbers Killed In Police Encounter
کراچی کے علاقے نیو کراچی میں پولیس سے مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور دوپولیس اہلکاروں سمیت چار افراد زخمی ہوگئے جبکہ سعود آباد اور گلبہار میں بھی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے ۔

پولیس کے مطابق نیو کراچی میں فائر بریگیڈ کے دفتر کے قریب مسلح ملزمان دُکان میں ڈکیتی کرکے فرار ہورہے تھے کہ گشت پر موجود پولیس موبائل نے کارروائی کی ، پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی۔

جوابی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوگیا جو بعد ازاں زخموں کی تاب نہ ہوئے ہلاک ہوگیا۔

ملزمان کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار اور دو راہگیر بھی زخمی ہوئے، جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
تازہ ترین