• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: موٹر وے پر اسلحہ دکھاکربھاگنے کے واقعے کا ڈراپ سین

Peshawar Drop Scene Of Motorway Car Case
پشاور میں موٹر وے پر اسلحہ دکھانے اور کار بھگانے کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا، ملزمان خاتون دوست کے ساتھ گھومنے نکلے تھے، ایک ملزم پشاور میں گرفتار جبکہ دو مردان میں پکڑے گئے ۔

ڈی پی او نوشہرہ کے مطابق پولیس نےمشکوک کارکوطوروکےمقام پرپکڑلیا اور مشکوک کارمیں سوارلڑکا اورلڑکی سمیت 3افرادگرفتار کرلیا۔

قبل ازیں ٹول پلازا پر موٹروے پولیس نے ایک گاڑی جس کا نمبرسی اے116ہے، کو رکنے کا اشارہ کیا تھا جس پر مشکوک گاڑی میں سوار نامعلوم افراد صوابی کی طرف فرار ہوگئے تھے۔موٹر وے پولیس نے گاڑی نہ روکنے پر مشکوک گاڑی پر فائرنگ بھی کی تھی اور اس کا تعاقب شروع کردیا۔

مراٹھی انٹرچینج کے قریب گاڑی سے نکل کر ایک شخص نے موٹر وے پولیس پر پستول تان لی تھی ،اس دوران گاڑی میں سوار دوسرا شخص اورخاتون پشاورکی طرف فرار ہوگئے ۔گرفتار شخص کاشف کو پولیس کے حوالے کردیا گیا تھا۔

بعد ازاں مشکوک گاڑی میں فرار ہونے والے ایک مرد اور خاتون کو طورو کے مقام پر پکڑلیا گیا۔
تازہ ترین