• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالیہ اور ورون کی فلم کا گانا ’ عاشق سرینڈر ‘کی ویڈیو جاری

Alia Bhutt And Varun Film Song Ashique Surrenders Video Release
حال ہی میں فلم فیئر اپنے نام کرنے والی بالی ووڈ اسٹار عالیہ بھٹ اور ورون دھون ایک بار پھر اپنے مداحوں کو ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

بھارتی اداکار عالیہ بھٹ اور ورون دھون کی فلم’ہمٹی شرما کی دلہنیا‘کے سیکوئل’بدریناتھ کی دلہنیا‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے ۔

’عاشق سرینڈرہواکے بول پر مبنی اس گانے کوشریا گھوشال اور امل ملک کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے لیرکس شبیر احمد نے ترتیب دیئے ہیں۔

ششانک کھیتن کی ہدایتکاری اور کرن جوہر کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں عالیہ بھٹ اور ورون دھون مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گوہر خان،موہت مروہ اور شویتاباسو پراساد شامل ہیں۔

فلم’بدریناتھ کی دلہنیا‘رواں سال 10مارچ کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین