• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوئیڈن میں برف سے ڈھکے ٹریک پر کار ریس کے دلچسپ مقابلے

Sweden Exciting Than The Race Track Covered With Snow
سوئیڈن میں کار ریس کے دلچسپ مقابلےہوئے ۔ برف سے ڈھکے ٹریک پر تیزی سے دوڑتی گاڑیاں شائقین کی توجہ کا مرکز رہیں۔ ڈرائیور نے مہارت کے جوہر دکھائے۔

ورلڈ ریلی کار چیمپئن شپ2017 میں دنیا بھر سے آئے ماہر ڈرائیورز نے بھرپور حصہ لیا اور اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ کرتے ہوئے برف سے ڈھکے۔

بل کھاتے دشوار گزاراور طویل ٹریک پر یوں گاڑیاں دوڑائیں کہ شائقین بھی تعریف کیے بنا رہ نہ سکے۔

اس دوران ایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں بعض ڈرائیورز برفیلے ٹریک میں پھنسے اور بہت پیچھے رہ گئے۔

فن لینڈ کے ماہر ڈرائیور نے یہ مقابلہ اپنے نام کرلیا ۔
تازہ ترین