• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر کاٹا ٹمبا کا انتقال،پاکستان بزنس ایسوسی ایشن یوگنڈا کی تعزیت

Doctor Katamba Passes Away Condle By Pakistan Buisness Association Uganda
عرفان صدیقی، کمپالا، یوگنڈا...پاکستان بزنس ایسوسی ایشن یوگنڈا اور پاکستان ایسوسی ایشن یوگنڈا کے مشترکہ وفد نے یوگنڈا میں وفات پانے والے افریقی نژاد پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل ڈاکٹر بونے کاٹا ٹمبا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا ہے۔

وفد میں چوہدری ظفر اقبال گوندل، افتخار چیمہ،خالد جاوید، سجاد سیاں، غلام ربانی، ملک اظہر اور حافظ فراز شامل تھے جنہوں نے ڈاکٹر بونے کاٹا ٹمبا کے اہل خانہ کو 10ملین شلنگ کی رقم بھی بطور ہدیہ دی۔

اس موقع پر معروف کاروباری شخصیت چوہدری ظفر اقبال گوندل نے اہل خانہ سے گفتگو میں کہا کہ ڈاکٹر کاٹا ٹمبا کی خدمات کو طویل عرصے تک یاد رکھا جائے گا ۔
تازہ ترین