• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگردی سےنمٹنے کیلئے ملکرکوششیں کرنا ہونگی،سرتاج

Together To Combat Terrorism Must Seek Sartaj
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ خطے کو دہشت گردی اورانتہاپسندی سمیت مختلف چیلنجز کا سامنا ہے جن سےنمٹنے کے لیے ملکرکوششیں کرنا ہوں گی۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیزاجلاس کے دوران سرتاج عزیز کو وزارتی کونسل کاچیئرمین منتخب کیا گیا ہے، اسلام آباد میں اقتصادی تعاون تنظیم کے 22 ویں اجلاس میںانہوں نے ای سی او ممالک کے وزراء خارجہ کو خوش آمدید کہا ۔

سرتاج عزیز نے خطاب میں کہا کہ رکن ملکوں میں رابطوں کے فروغ سے خطے میں خوشحالی آئے گی اور باہمی تجارت میں حائل رکاوٹوں کو دورکرناہوگا۔

سرتاج عزیزنے کہا کہ مختلف شعبوں میں بنیادی ڈھانچے کی تعمیر تنظیم کی ترجیحات میں شامل ہے،ہمیں انسانی وسائل کی ترقی پر خصوصی توجہ دینی ہوگی اور تجارتی معاہدوں پر عملدرآمد کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنا ہوگا۔

اجلاس سے خطاب میں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کانفرنس کے بہترین انتظامات پر پاکستان کوخراج تحسین پیش کیا ، انہوں نے کہا کہ وژن 2025کے لیے تمام رکن ممالک کو کوششیں کرنا ہوں گا، ایران اقتصادی تعاون تنظیم کے مقاصد کے حصول کے لیے پرعزم ہے،تنظیم مستقبل میں رکن ممالک میں تعاون کے فروغ میں اہم کردار اداکریگی۔

ای سی او کے سیکریٹری جنرل حلیل ابراہیم نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ رکن ملکوں کی مجموعی پیداوار ایک ٹریلین ڈالرز سے زیادہ ہے ، خطے میں غذائی تحفظ کے لیے کئی منصوبے زیر غور ہیں، رکن ممالک کے درمیان موثرمواصلاتی نظام کا منصوبہ تیارکیا گیاہے،ای سی او نے اقوام متحدہ کے ساتھ 45معاہدوں پر دستخط کیے ہیں،خطے میں سیاحت کے فروغ کے اقوام متحدہ کے ساتھ ملکرکام کررہے ہیں۔
تازہ ترین