• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شدت پسندوں میں اتحاد امریکہ کے لیے خطرہ ہے،جنرل نکلسن

Alliance Of Convenience Among Terror Outfits Matter Of Concern For Us Gen Nicholson
افغانستان میں نیٹو کے امریکی کمانڈر جنرل جان نکلسن کا کہنا ہے کہ افغانستان، پاکستان اور دیگر ممالک میں شدت پسندوں کے درمیان اتحاد امریکہ کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے مزید کہا کہ القاعدہ ایک شدت پسند تنظیم ہے جو طالبان کے ساتھ رابطے میں ہے جبکہ طالبان، حقانی نیٹ ورک، لشکر طیبہ اور القاعدہ کا غیر رسمی اتحاد ہے۔جنرل نکلسن نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ داعش، ازبکستان اسلامی موومنٹ اور تحریک طالبان پاکستان نے بھی ایک غیر رسمی اتحاد بنا لیا ہے۔

جبکہ القاعدہ اور داعش کے مقاصد کسی ملک تک محدود نہیں ہیں۔ وہ امریکہ اور امریکی اتحادیوں کے خلاف کارروائی کرنے کے مقاصد رکھتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان اس لیے اہم ہیں کیونکہ امریکہ کی جانب سے 98 تنظیموں کو دہشت گرد قرار دیا گیا ہے اور ان دہشت گرد تنظیموں میں سے 20 اس خطے میں موجود ہیں۔
تازہ ترین