• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدنان صدیقی،سجل علی کی بالی ووڈ فلم ’موم ‘ کا پہلا پوسٹر

First Poster Of Adnan Siddiqui And Sajjal Alis Film Mom
پاکستان کے مشہور اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی نے بلآخر بھارتی فلم انڈسٹری میں انٹری دیدی ہے ،دونوں اداکاروں کی فلم کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

عدنان صدیقی اور سجل علی جلد بالی ووڈ کی نامور اداکارہ سری دیوی کے ساتھ نئی فلم’موم‘میں جلوہ گر ہوں گے ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’موم’کا پہلا پوسٹر شیئر کیا ہے۔

روی اُدیوار کی ہدایت کاری اور بونی کپور کی پروڈیس کردہ اس فلم میں سری دیوی، عدنان صدیقی اور سجل علی مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نوازالدین صدیقی، اکشے کھنا، سشانت سنگھ اور امریتا پوری شامل ہیں۔

واضح رہے بالی ووڈ کی نئی آنے والے فلم ’موم‘رواں سال 14جولائی کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
تازہ ترین