پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کا اجلاس | Daily Jang News
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
March 20, 2017 | 08:20 pm
پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کا اجلاس

Pak India Water Commission Meeting

Pak India Water Commission Meeting
پاک بھارت انڈس واٹر کمیشن کے درمیان مذاکرات کے پہلے دن پاکستان نے بھارت کے تین متنازع آبی منصوبوں کے ڈیزائن پراعتراض اٹھایا، پاکستانی وفد نے پکال دل، لوئرکینلائی اور میار کا دورہ کرانے کا مطالبہ کیا۔

بھارتی وفد نے کہا کہ منصوبوں پر پاکستان کے اعتراضات کا جائزہ لیں گے لیکن دوروں کے لیے ابھی حالات سازگار نہیں ۔

دوسال بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈس واٹر کمشنر مذاکرات ہوئے، ذرائع کے مطابق پاکستان کے مطالبے پر بھارت نے سیلاب سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

پاک بھارت انڈس واٹر کمشنرز کے دور روزہ مذاکرات کا دوسرا دور کل ہو گا ۔