• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب حکومت کی ملازمت پیشہ خواتین کے ہوسٹلز سے متعلق پالیسی میں ترامیم کی منظوری

فوٹو فائل
فوٹو فائل

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع رحمان کی زیر صدارت کابینہ اسٹینڈنگ کمیٹی کے تیسرے اجلاس میں ملازمت پیشہ خواتین کے ہوسٹلز اور پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ پالیسی میں ضروری ترامیم کی منظوری دے دی گئی۔

مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ ورکنگ ویمن ہاسٹلز اور سماجی بہبود منصوبے وزیراعلیٰ کی اولین ترجیح ہیں، ورکنگ ویمن ہاسٹلز کی تعداد میں اضافے کےلیے نجی اداروں کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔

وزیر خزانہ پنجاب نے کہا کہ ہوسٹلز میں خواتین کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات ضروری ہیں، تمام ہاؤسنگ اسکیموں کےلیے یکساں پالیسی کی تجویز پر عملدرآمد یقینی بنائی جائے گی۔

حکومت پنجاب اور قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری این ایس ای آر کے ساتھ معلومات کے تبادلے پر اتفاق بھی ہوا، پری اربن ایریاز میں قابل استطاعت رہائشی یونٹس اسکیم پر عملدرآمد کےلیے طریقہ کار پر غور کیا گیا۔

سرگودھا میں ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اور بہاولپور سے لودھراں اسپیڈو بسوں کو فعال کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید