• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ٹی ڈی نے اس سال 91 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، آئی جی خیبر پختونخوا

  
اختر حیات خان گنڈا پور(فائل فوٹو)۔
اختر حیات خان گنڈا پور(فائل فوٹو)۔

انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) خیبر پختونخوا اختر حیات خان گنڈاپور نے کہا ہے کہ محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) دہشتگردوں کے خلاف جوانمردی سے لڑ رہا ہے۔ 

پشاور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی کے پی نے کہا کہ رواں سال سی ٹی ڈی نے 91 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ 

آئی جی اختر حیات کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں میں اہم کمانڈر عظمت، اکبر اور دیگر شامل ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ رواں سال 43 پولیس اہلکار شہید ہوئے جہاں جنوبی اضلاع میں سب سے زیادہ 34 پولیس اہلکار شہید ہوئے۔ 

آئی جی کے پی کا کہنا تھا کہ شہید پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو بروقت شہداء پیکیج مل رہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید