• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے کو اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات سے منع نہیں کیا، نجم سیٹھی

Did Not Stopped Fia In Spot Fixing Probe Najam Sethi
چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کہتے ہیں کھلاڑیوں کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایف آئی اے کو تحقیقات سے منع نہیں کیا ۔ وہ کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں مگر ابھی تک کھلاڑیوں کا جرم ثابت نہیں ہوا ۔ایسی صورت میں فوجداری تحقیقات کیسے ہوں گی؟ ایف آئی اے بکیز کے پیچھے جائے ،انھیں پکڑ کر لائے ۔پی سی بی ایسا نہیں کر سکتا ۔

جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھاکہ پی سی بی کی تحقیقات ،پی سی بی قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق ہیں۔اس وقت تک کسی پر جرم ثابت نہیں ہوا ہے۔ ایف آئی پھر بھی چاہتی ہے تو کھلاڑیوں کے خلاف کارروائی کرے۔

چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی نےپی سی بی اور ایف آئی اے کے درمیان کسی تناؤ کو رد کردیا۔ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی اور ایف آئی اے کے درمیان کوئی تناؤ نہیں ۔

نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پی سی بی بکیز کے پیچھے نہیں جاسکتا،ایف آئی اے بکیز کے پیچھے جائے اور انہیں پکڑے۔
تازہ ترین