• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیکب آباد: پولیس کی کارروائی میں دہشتگرد گرفتار

Police Operation In Jaocbabad Terrorists Arrested With Explosives
جیکب آباد میں پولیس کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو گرفتار کرکے بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔ دہشت گرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

ایس ایس پی سرفراز نواز شیخ کے مطابق خفیہ اطلاع پر گائوں خیر محمد کھوسو میں ٹھل پولیس نے کارروائی کی، جس کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

دہشت گرد سے 3 کلو بارودی مواد، ریموٹ کنٹرول ڈیوائس، بال بیرنگ اور دیگر ممنوع سامان برآمد ہوا ہے۔

ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد ریلوے ٹریک پر دھماکوں میں ملوث ہے، جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
تازہ ترین