انڈین پریمیئر لیگ میں منیش پانڈے اور یوسف پٹھان کی عمدہ بیٹنگ نے کولکتا نائٹ رائیڈر کو دہلی ڈیئر ڈیولز کے خلاف 4وکٹ سے فاتح بنوادیا۔
دہلی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور 7وکٹ پر 168 رنز اسکور کیے، سنجو سیمسن نے 39 اور رشب پنٹ نے 38 رنز بنائے، کولٹر نائل نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کولکتا نائٹ رائیڈرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک گیند قبل فتح حاصل کی، اُن کی جانب سے منیش پانڈے نے 69 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جبکہ یوسف پٹھان نے 59 رنز اسکور کیے۔
دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 110 رنز جوڑ کر کولکتا کو جیت کا راستہ دکھایا۔