• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاناما فیصلے میں شہرۂ آفاق ناول ’گاڈ فادر‘ کا ذکر

God Father Novel Name Mentioned In Panama Decision
پاناما کیس پر فیصلے میں جسٹس آصف سعید کھوسہ کے اختلافی نوٹ میں شہرہ آفاق ناول ’گاڈ فادر‘ کا ذکر کیا گیا ہے۔

اختلافی نوٹ میں ’گاڈ فادر‘ کے ذکر کے ساتھ بالزک کا جملہ درج کیا گیا ہے کہ ’’ہربڑی دولت کے پیچھے ایک جرم ہوتا ہے‘‘، ماریو پوزو کا ناول فرانسیسی مصنف بالزک کے اسی جملے سے شروع ہوتا ہے۔

مافیا ڈان کی کہانی پر مبنی ناول اطالوی ناول نگار ماریو پوزو نے لکھا تھا اور ناول کا آغاز فرانسیسی ناول نگار بالزک کے اس جملے سے کیا گیا تھا۔

سن 1969ءمیں شائع ہونے والے اس ناول کی گونج آج پاناما کیس کے تفصیلی فیصلے میں سنائی دی۔

ماریو پوزو کے اسی ناول پر 1972ء میں فلم بھی بنائی گئی، جس میں مارلن برانڈو اور الپچینو نے بہترین اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے تھے، اپنے وقت کی اس کامیاب ترین فلم کی ڈائریکشن فرانسس کپولا نے دی تھیں۔

فیصلے میں قوم کی توجہ علامہ اقبال کے ایک شعرکی طرف بھی دلائی گئی کہ

صورت شمشیر ہےدست قضا میں وہ قوم
کرتی ہے جو ہرزماں اپنے عمل کا حساب

عدالت کا کہنا تھا کہ اقوام عالم میں سرفخر سے بلندکرنے کے لیے علامہ اقبال کےاس شعر پرتوجہ دینا ہوگی۔
تازہ ترین