• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوازشریف کی اخلاقی حیثیت ختم ہوگئی، عمران خان

Nawaz Sharif Lost The Moral Status Imran Khan
پاکستان تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاناما کیس کا فیصلہ آنے سے نواز شریف کی اخلاقی حیثیت ختم ہوگئی،ایک مجرم ملک کا وزیراعظم نہیں بن سکتا۔آصف زرداری نے انہیں ناسمجھ کہا،لیکن اپنی تجربہ کاری تو دیکھیں جس کے نتیجے میں زرداری نے پیپلز پارٹی کو تباہ کردیا، چاروں صوبوں کی جماعت کو چھوٹی سیاسی جماعت بنا دیا۔ اللہ ایسے عقل مند سیاست دانوں سے بچائے۔

دادو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصا ف عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے پر اللہ کاشکرادا کرتے ہیں ۔اب نواز شریف وزیراعظم کے عہدے پر رہنےکا اخلاقی حق کھو چکے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کی مثال کہیں نہیں ملتی، جس پیپلزپارٹی کو ڈکٹیٹر نہیں ہلاسکے، اسے زرداری نے ہلادیا۔

عمران خان کاکہناتھاکہ پاناما کیس میں نام آنے سے پہلے نواز شریف معصوم شکل بناتے تھے،عدالت میں ججوں نے بھی کہا کہ نواز شریف کی جانب سے کوئی ثبوت فراہم نہیں کیے گئے، دو چیف جسٹس نے نوازشریف کو جھوٹا اورکرپٹ قرار دیا ۔

جلسے سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عدالت نے وزیراعظم کوکلین چٹ نہیں دی۔ انصاف کا تقاضا یہ ہےکہ وزیراعظم مستعفی ہوجائیں ۔

دادو میں جلسے سے شیخ رشید احمد، جہانگیر ترین اور ڈاکٹر عارف علوی نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔
تازہ ترین