• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فوج اعلیٰ عدلیہ کے اعتماد پر پورا اتریگی، کورکمانڈرز

Army Stepped Up To The Expectations Of The Superior Courts Corps Commanders
آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز اجلاس میں پاناما کیس کے فیصلے پر گفتگو کی گئی ،کانفرنس کے شرکاء نے عزم ظاہر کیا کہ پاناما کیس کے فیصلے سے متعلق اعلیٰ عدلیہ کے اعتماد پر پورا اُتریں گے۔

آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو کے 202 ویں کور کمانڈر کانفرنس میں پاناما کیس سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا گیا۔

کانفرنس میں فیصلہ کر لیا گیا ہے کہ جے آئی ٹی میں ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی کے نمائندے قانونی اور شفاف طریقے سے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ،پاک فوج کے ادارے اعلی عدلیہ کے اعتماد پر پورا اُتریں گے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاناما کیس سے متعلق تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی میں پاک فوج کے ادارے ملٹری انٹیلی جنس اور آئی ایس آئی شفافیت سے اپنا کردار ادا کریں گے۔

پاناما کیس کے فیصلے میں سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دے رکھا ہے، سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی میں آئی ایس آئی ، ملٹری انٹیلی جنس، ایف آئی اے، نیب، اسٹیٹ بینک اور ایس ای سی پی کے نمائندوں کو شامل کرنے کا کہا گیا تھا۔

کور کمانڈرز کانفرنس نے آپریشن ردالفساد کا بھی جائزہ لیا۔
تازہ ترین