• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خیبر پختونخوا کے لوگوں کو چور کہنا برداشت نہیں کروں گا، علی امین گنڈاپور


وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ صوبے کے لوگوں کو چور کہنا برداشت نہیں کروں گا، وفاق نے کے پی کا ڈيڑھ سو ارب روپیہ دینا ہے، ہمارے صوبے کے بقایاجات واپس کریں، لوگوں کو ان کا حق دینا چاہتا ہوں۔

علی امین گنڈاپور نے کابینہ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وفاق کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے، صوبے میں لوڈشیڈنگ برداشت نہیں، صوبے کے حقوق اور واجبات نہیں دیے تو تحریک چلائیں گے۔

 وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو مہنگی بجلی دی جا رہی ہے، ہمارے 1510 ارب روپے وفاق نے دینے ہیں، صوبے کے عوام امن و امان کی صورتحال کی وجہ سے پریشان ہیں، یہاں گیس کے مسائل بھی ہیں، ہمارا مینڈیٹ چوری کیا گیا۔

 علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وقت بھی یہی مسائل تھے،  نکمے لوگ مسائل پیدا کر رہے ہیں، ہمیں ایسے انتظامات کرنے ہیں جن سے عوام کو فائدہ ہو، اکنامک زون میں سبسڈی دیں گے، اس کے بغیر انڈسٹری نہیں چل سکتی۔

قومی خبریں سے مزید