• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان میں وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام

Chief Minister Punjab Talent Hunt Program In Rahim Yar Khan
رحیم یار خان میں وزیراعلیٰ پنجاب ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت مصوری اورموسیقی کے آڈیشن ہوئے، اس موقع پر گلوکار بننے کی خواہش مند طالبات نے بھی گلوکاری کے جوہر دکھائے۔

محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیر اہتمام بہاولپور آرٹ کونسل کی جانب سے ’بنو پاکستان‘ کے موضوع کے تحت آڈیشن برائے مقابلہ موسیقی منعقد کیا گیا ۔ اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کے آڈیٹوریم میں آڈیشن لیے گئے، جس کا مقصد نوجوانوں کی فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا تھا ۔

پہلے روز موسیقی میں حصہ لینے والے 37 امیدواران نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا، ماحول دیکھ کر طالبات بھی گنگنا اٹھیں۔

مصوری میں 16 امیدواروں نے پینٹنگز بناکر ججوں کے سامنے پیش کیں، پوزیشن ہولڈرز کو بالترتیب پانچ ، تین اور دو لاکھ روپے انعام سے نوازا جائے گا۔
تازہ ترین