• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امجد صابری قتل ،ہائی پروفائل مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کا فیصلہ

Amjad Sabri Murder High Profile Cases Send To Millitary Courts
محکمہ داخلہ سندھ نے امجد صابری اور فوجی جوانوں کےقتل سمیت ہائی پروفائل مقدمات کو ملٹری کورٹس بھیجنے کافیصلہ کرلیا ہے ۔

ہائی پروفائل مقدمات نمٹانے سے متعلق محکمہ داخلہ سندھ میں اجلاس ہوا، جس میں اعلیٰ پولیس حکام شریک ہوئے،ذرائع کے مطابق اجلاس میں امجد صابری اور فوجی جوانوں کےقتل سمیت دیگر ہائی پروفائل مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں عاصم کیپری اوراسحاق بوبی کے خلاف شواہد سمیت ان کےاعترافی بیانات کاجائزہ بھی لیا گیا اور مقدمات ملٹری کورٹس بھیجنےکی منظوری دی گئی،جس کے بعد دونوں ملزمان کے خلاف مقدمات ملٹری کورٹس میں چلائے جائیں گے۔
تازہ ترین