• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج کے اعلیٰ سطح کے وفد کا دورہ افغانستان

Pak Army High Level Delegation Visits Afghanistan
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر اعلیٰ سطح کے فوجی وفد نے افغانستان کا دورہ کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے دورے پر جانے والے فوجی وفد کی قیادت چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے کی۔

پاکستان کے فوجی وفد نے افغان قائم مقام وزیر دفاع اور افغان چیف آف آرمی اسٹاف سے ملاقات کی اور مزارشریف پر دہشت گرد حملےمیں جانی نقصان پر آرمی چیف کی جانب سے اظہار تعزیت کیا، جبکہ افغان فورسز اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی بھی کیا۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستانی فوجی وفد نے افغان حکام سے دو طرفہ بارڈر کوآرڈینشن کے اقدامات پرمذاکرات کیے اور افغان حکام کو بتایا کہ پاکستان کے سرحدی علاقے مکمل کنٹرول میں ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان اپنی سرزمین افغانستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دے گا۔
تازہ ترین