• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنہ میں کوہ پیمائی کاتربیتی کیمپ ،خواتین کی غیر معمولی دلچسپی

Climbing Camp In Hanna Womens Unusual Interest
ویسے تو آج کل ایسا کوئی شعبہ نہیں کہ جس میں خواتین موجود نہ ہوں یایہ کہاجائے کہ ان کی کسی شعبے میں دلچسپی نہ ہواور اب تو خواتین اورطالبات بھی ایڈونچر پسند بن رہی ہیں۔

اس کامظاہرہ کوئٹہ کےنواح میں واقع پہاڑوںمیںگھری خوبصورت اورپرمنظرجھیل کےکنارے حیات درانی واٹراسپورٹس اکیڈیمی کےزیراہتمام قائم ایک روزہ کوہ پیمائی کےتربیتی کیمپ کےموقع پر دیکھنے میں آیا۔

تربیتی کیمپ کااہتمام بلوچستان چلتن ایڈونچرزایسوسی ایشن اورحیات درانی وارٹراسپورٹس اکیڈیمی نےکیاتھا،" پاکستان سے محبت اور جہالت سے انکار" کےعنوان سے تربیتی کیمپ میں 30سےزائد خواتین کوہ پیمائوں اورطالبات کےعلاوہ ایس او ایس ویلیج سےبچوں اور بچیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبے سے تعلق رکھنےوالے عالمی شہرت یافتہ کوہ پیماء اورتربیتی کیمپ کےچیف آرگنائزر حیات اللہ درانی کاکہناتھا کہ کوہ پیمائی میں خواتین کاذوق وشوق خوش آئند ہے۔

ان کاکہناتھا کہ بلوچستان کی خواتین کھیلوں اور ایڈونچر سمیت ہرشعبہ میں بہترین صلاحیتیں دکھارہی ہیں، طالبات کو کوہ پیمائی کے حوالےسےپہلے تفصیلی طور پرآغاہ کیا گیا اور پھر اس کےعملی مظاہرہ کےطور پر انہیں ہنہ جھیل کےمشرق میں واقع پہاڑ پرلےجایاگیا۔

کیمپ کا مقصد خواتین میں صحتمند سرگرمیوں کو فروغ دیناہے،کوہ پیمائی مکمل ایکسرسائز ہونے کےحوالےسے ان کی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہے،انہوں نے اس موقع پر کیمپ کےلئےبہترین سکیورٹی پرپاک فوج کے تعاون کاشکریہ ادا کیا۔

کیمپ کےآخر میں شرکاء نے حیات اللہ درانی کی قیادت میں ہنہ کی پہاڑی چوٹی پرقومی پرچم لہرایا،اس موقع پر کیمپ کی شرکاء نے مستقبل میںکوہ پیمائی کےسلسلے کو جاری رکھنےکےعزم کااظہارکیا۔
تازہ ترین