• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Nato Will Be Part Of Alliance Against Isis Nato Secretary
نیٹو کے سیکٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نےکہا ہے کہ نیٹو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نہ صرف اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا بلکہ داعش کیخلاف مخلوط محاذ کا مکمل رکن بنے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اب سے کچھ دیر قبل نیٹو ہیڈ کوارٹر برسلز میں نیٹو سربراہ اجلاس کے ایجنڈے سے متعلق ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں نئے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کیا جائے گا ۔انہوں نے مانچسٹر میں دو دن قبل ہونے والی دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ کانفرنس اس ساری صورتحال کا جواب ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں سیکٹری جنرل نیٹو نے کہا کہ افغانستان میں ابھی بھی مشکلات ہیںلیکن افغان فوج اپنے ملک کا خود دفاع کر رہی ہے ،نیٹو کا صرف تربیتی کردار ہے۔ ہم افغانستان میں تربیت کیلئے مزید 2000 فوجی بھیجیں گے ۔ مسٹرا سٹولٹن برگ نے مزید کہا کہ نیٹو افغانوں کے زیر قیادت امن عمل کا حامی ہے۔
تازہ ترین