• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Economic Survey Will Be Presented Today
رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج پیش کیا جائے گا۔ شرح نمو 5اعشاریہ3فی صد رہی جو گزشتہ 8سال میں سب سے زیادہ ہے۔ فی کس آمد نی بڑھ کر ایک ہزار 629 ڈالر پر پہنچ گئی ۔

زرعی شعبے میں ترقی کی شرح 3اعشاریہ46فی صد رہی جو پچھلے سال منفی تھی۔ تجارتی خسارہ40فی صد رہا ۔

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار آج رواں مالی سال کا اقتصادی سروے آج جاری کریں گے۔

براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 12اعشاریہ4فیصد بڑھیجبکہ بنکنگ سیکٹر میں ترقی کی شرح10اعشاریہ77 فیصد رہی۔

فی کس آمدن 2اعشاریہ9فیصد اضافے کے بعد ایک ہزار 629ڈالر رہی۔تعمیراتی شعبے میں ترقی کی شرح 9اعشاریہ05فی صد ہے۔

اقتصادی سروے کے مطابق لائیو اسٹاک کے شعبے میں شرح نمو3اعشاریہ43فی صد اور صنعتی شعبے میں ترقی کی شرح 5اعشاریہ02فی صد رہی۔

بڑی صنعتوں کی افزائش 4اعشاریہ93فی صد، چھوٹی صنعتوں کی شرح نمو 8اعشاریہ18فی صد ریکارڈ کی گئی۔

رواں مالی سال کے پہلے10مہینوں میں برآمدات میں 2اعشاریہ3 فیصد کمی ہوئی جبکہ درآمدات 19اعشاریہ88فیصد بڑھیں ، یوں تجارتی خسارہ40فی صد رہا ۔

رواں مالی سال کے 9 ماہ میں ترسیلات زر2اعشاریہ3فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، پہلے 10 ماہ میں مہنگائی کی شرح 4اعشاریہ8فی صد رہی۔
تازہ ترین