• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dubai Police Planned To Form First Robot Force
دبئی پولیس نے دنیا کا پہلا ایسا روبوٹ تیار کرلیا ہے جو پولیس اہلکار کی ڈیوٹی انجام دے گا ۔’ دبئی گلف انفارمیشن سیکورٹی ایکسپو ‘میں متعارف کئے جانے والا یہ روبوٹ بہت سے کام بہت آسانی سےکرلیتا ہے ۔

پانچ فٹ 5 انچ لمبے روبوٹ کا وزن 100 کلو گرام ہے ۔ وہ دنیا کی 6 زبانیںپڑھ سکتا اور لوگوں کے چہرے کے تا ثرات بھی سمجھ لیتا ہے ۔

یہ روبوٹ لوگوں کی مدد کے لئےسازگار ثابت ہوگا ۔ شاپنگ مال اور شہر کی سڑکو ں پر سیکورٹی کے فرائض انجام دے گا۔

اس حوالے سے ابھی بہت چھوٹا سا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جو آگے جا کر کرائم کو کنٹرول کرنے اور شہر کو محفوظ بنانے میں اہم کردار ثابت ہو گا ۔

یہ لو گوں میں با آسانی گھل مل سکتا ہے اور ان سے بات چیت بھی کر سکتا ہے ،ہاتھ ملاسکتا ہے اور پولیس کی طرح سیلو ٹ بھی کر سکتا ہے ۔

روبوٹ پولیس نے اتوار سے کام کرنا شروع کردیا ہے ۔ 2030 تک دبئی پولیس میں روبوٹ پولیس کا کردار بڑھ جائے گا ۔
تازہ ترین