• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Last Japanese Peacekeepers Exit From South Sudan
جنوبی سوڈان سے اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل جاپانی فوجیوں کا انخلا مکمل ہو گیا ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی سوڈان میں جاپان کے 350 فوجی تعینات تھے۔ آخری دستے میں شامل 40 فوجی جاپان روانہ ہو گئے ۔ جنوبی سوڈان میں عالمی ادارے کے امن مشن کے سربراہ ڈیوڈ شیئرر نے جاپانی فوجیوں کی خدمات کے اعتراف میں انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔

جنوبی سوڈان کو آزادی کے بعد سے اقتدار کی رسہ کشی کا سامنا ہے اور اس کے باعث خانہ جنگی کے حالات پیدا ہوگئےہیں، جسکی وجہ اقوام متحدہ کی امن فوج کو وہاں متعین کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ جاپانی فوجیوں کے انخلا کا فیصلہ وزیراعظم شینزو ایبے نے کیا تھا۔
تازہ ترین