• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائنس فکشن فلم ’دی ری کال‘ کا نیا ٹریلر جاری

Science Fiction Film The Recalls New Trailer Released
سائنس فکشن فلموں کے مداح تیار ہوجائیں کیونکہ ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’دی ری کال‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

مورو بوریلی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایسے 5دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے جو چھٹیاں گزارنے کیلئے ایک ویران جگہ کا رخ کرتے ہیں اور پھر مشکلات میں گھر جاتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں آر جے میٹ، ویسلے اسنائپس، گراہم شیلز، ایلیشا کرس، ہناہ روز مے، ٹریسی ہوے اور ڈین بومین سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ڈیرن بیننگ اور پیٹرک فشر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 2جون کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
تازہ ترین