• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کافی کےروزانہ استعمال سےجگر کے کینسر کا خاتمہ

Daily Use Of Coffee Quit Cancer Effects
کافی پینے والے شوقین افراد کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ روزانہ5کپ کافی پینے کی عادت مہلک ترین سرطان کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

جگر کے کینسر کی سب سے عام قسم ہیپاٹو سیلور کینسر ہے اور کافی میں موجود کئی اہم اجزا جسم کی اہم ترین مشین جگر کو اس خطرے سے بچاسکتے ہیں۔

تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ اگر کوئی روزانہ5کپ کافی پیتا ہے تو اس سے سرطان کو آدھا خطرہ ٹل جاتا ہے، لیکن اس کے لیے شرط یہ ہے کہ باقاعدگی سے کافی کا استعمال کیا جائے۔

ڈاکٹروں کے مطابق کافی میں سوزش دور کرنے، سرطان بھگانے اور اینٹی آکسیڈنٹ اجزا ہوتے ہیں جو کئی اقسام کے کینسر کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، دیگر ناقدین کا خیال ہے کہ یہ ایک غیر معمولی انکشاف ہےکیونکہ سرطان کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے۔
تازہ ترین