• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Dubai Included In Ten Major Destinations Of The World

....سبط عارف....دبئی بین الاقوامی میٹنگز کے لئے دنیا کے10بڑے مقامات میں شامل ہو گیا۔

دبئی دنیا کے ان صف اول کے دس مقامات میں شامل ہے جہاں تواتر کے ساتھ بین الاقوامی اجلاس منعقد ہوتے ہیں۔ یونین آف انٹرنیشنل ایسوسی ایشنز کی جانب سے شائع انٹرنیشنل میٹنگز شماریاتی رپورٹ کے مطابق ایسے 1157 شہروں کو شمار کیا گیا ہے ۔

2015 کے ایڈیشن میں اس کا نمبر 14 واں تھا جو 2016 میں منعقدہ 180 میٹنگز کے ساتھ دسویں نمبر پر آگیا جو 24 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے ۔

مشرق وسطیٰ اور افریقا میں دبئی واحد مقام ہے جو رینکنگ کے لحاظ سے اول 25 میں شامل  ہے۔

دبئی کارپوریشن فارٹورازم اینڈ کامرس مارکیٹنگ کے سی ای او عصام کاظم نے کہا کہ اس تازہ ترین رینکنگ سے ایک بار پھر سے واضح ہوگیا ہے کہ یہ اس شعبے میں نہ صرف علاقائی رہنما بن کر ابھر ابلکہ بزنس ایونٹس کیلئے اہم مقام بھی بن گیا ہے ۔

یہ رپورٹ ایسے وقت آئی ہے جب دبئی ورلڈ ٹریڈ سینٹر میں 11 تا 12 دسمبر 2017 دبئی ایسوسی ایشن کانفرنس شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہےدبئی میں رواں سال اہم بین الاقوامی کاروباری ایونٹس منعقد ہوں گے۔

تازہ ترین