• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عدالت میں پیش اور عمران خان مفرور ہیں، ن لیگ

Pm In Court And Imran Fugitive N League

ن لیگ رہنمائوں نے کہا ہے کہ فخر کی بات ہے کہ وزیراعظم قانون کےسامنے پیش ہورہے ہیں جبکہ عمران خان سپریم کورٹ ،الیکشن کمیشن اور انسداد دہشت گردی کی عدالتوں سے مفرور ہیں،چیف جسٹس کو پی ٹی آئی سربراہ کیخلاف از خود نوٹس لینا چاہیے۔

وزیرمملکت براے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم اور شریف خاندان نے جے آئی ٹی پر تحفظات سپریم کورٹ کے سامنے پیش کردئیے ہیں،عدالت عظمیٰ کو چاہیے کہ ان کا نوٹس لے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم اورشریف خاندان کےتحفظات دورکیے بغیرجےآئی ٹی کافیصلہ آیاتونامکمل ہوگا ۔

وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان ریاستی اداروں پر وار کررہے ہیں، فورسز اور عدلیہ کو پولیٹی سائز کررہے ہیں۔

انہوں نے استفسار کیا کہ کیا ادارے عمران خان کے سامنے بے بس ہیں؟وہ جو چاہیے کہتے رہیں کوئی ان کی بات کا نوٹس نہیں لیتا ۔

وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عوام نے شریف فیملی کو کلین چٹ دے دی، اس کلین چٹ کی تصدیق 2018ء کے انتخابات میں ہوجائے گی ۔

رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ جے آئی ٹی والے ٹیلی فون آپریٹر ہیں یا چوکیدار ،جو کام دیا گیا وہ نہیں کرتے، فون پرگفتگو اور وزیراعظم ہاوس آنے والے والوں کا انہیں کیسے پتا چلتا ہے؟

انہوں نےیہ بھی کہا کہ عمران خان 3 لاکھ 33ہزار 333 باراستعفا مانگنے کےباوجود ناکام ہوئے۔

تازہ ترین