• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کوجیتنا ہے تو بھارتی اوپنرز کو جلد آؤٹ کرنا ہوگا، گنگولی

Pakistan Should Take Out The Indian Batsmen To Win Ganguli

بھارت کے سابق کھلاڑی سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ پاکستان کوجیتنا ہےتو بھارتی اوپنرز کو جلد آؤٹ کرناہوگا۔

بڑے ٹاکرے سے پہلے جیو نیوز پر پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کا ٹاکراہوا جس میں سابق بھارتی کھلاڑی ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ شروع کے3بھارتی بلےبازآؤٹ ہوگئےتو300رنزبنانےمشکل ہوجائیں گے۔

پاکستان کے سابق بلے باز رمیز راجا نے کہا کہ پاکستانی ٹیم دباؤ نہ لے جبکہ شعیب اختر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دلیری سے کھیلے ،فیورٹ ہے ۔

قومی ٹیم کے اسٹار بیٹسمین محمدیوسف کا کہنا تھا کہ بھارتی بولنگ 300اسکورکرواسکتی ہے۔پاکستان نےبھارت کو250سےکم رنزپرآؤٹ کیاتوچانس زیادہ ہوگا۔

علاوہ ازیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر جیو نیوز بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین تھا کہ ٹیم کم بیک کرے گی ۔نوجوان کھلاڑیوں نے زبردست پرفارم کیا۔

تازہ ترین