کپتان سرفراز ٹرافی کے ہمراہ کل صبح کراچی آئیں گے، پی سی بی | Daily Jang News
| |
Home Page
منگل 02 شوال المکرم 1438ھ 27 جون 2017ء
June 19, 2017 | 11:46 am
کپتان سرفراز ٹرافی کے ہمراہ کل صبح کراچی آئیں گے، پی سی بی

Captain Sarfaraz Wiil Be Return Tomorrow With Champion Trophy

Captain Sarfaraz Wiil Be Return Tomorrow With Champion Trophy

چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد اور فاسٹ بولر رومان رئیس ٹرافی کے ہمراہ کل صبح کراچی پہنچیں گے۔ حسن علی، بابر اعظم، فہیم اشرف اور احمد شہزاد آج شب لاہور پہنچیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کی فاتح پاکستان کرکٹ ٹیم ٹولیوں کی شکل میں وطن واپس پہنچ رہی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ دبئی سے لاہور سیکٹر پر ٹکٹیں دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑی ایک ساتھ لاہور نہیں آسکے۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق فخر زمان پشاور، شاداب خان اور عماد وسیم اسلام آباد جبکہ حارث سہیل دبئی سے سیالکوٹ جائیں گے۔ محمد عامر، جنید خان، محمد حفیظ، شعیب ملک اور اظہر علی ابھی لندن میں ہی قیام کریں گے ۔

پی سی بی ذرائع کا بتانا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا غیر ملکی کوچنگ اسٹاف چھٹیوں پر اپنے اپنے وطن روانہ ہو رہا ہے، جو 20 جولائی کو پاکستان واپس آئے گا۔

جولائی کے آخر میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ایبٹ آباد میں بوٹ کیمپ لگایا جائے گا۔ لندن میں رکنے والے کھلاڑی اگلے دو تین روز میں اپنے اپنے شہر پہنچیں گے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان آنے کے لیے قومی کھلاڑی ہوٹل سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔